کولکاتہ، 30اپریل ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )مغربی بنگال میں گرچہ14مئی کو مقامی بلدیاتی انتخابات ہونے ہوں، لیکن ترنمول کانگریس نے بغیر لڑے ہی ایک تہائی سے زیادہ سیٹیں جیت لی ہیں۔دراصل، ان سیٹوں پر انتخابات کے لئے ہفتہ کو نامزدگی کی آخری تاریخ تھی۔تاریخ گزرنے کے باوجود اپوزیشن کی جانب سے کسی امیدوارنے کاغذات نامزدگی نہیں کی۔ایسے میں ممتا بنرجی کی ترنمول کانگریس نے بلامقابلہ 34فی صدسیٹوں پراپناقبضہ جما لیاہے۔ترنمول کانگریس نے بغیر ایک بھی ووٹ کے صوبے کے58,692میں سے20,000سے زیادہ سیٹیں اپنے نام کر لی ہیں۔مغربی بنگال کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے جب اتنی زیادہ تعداد میں سیٹوں پر بلامقابلہ امیدوار منتخب ہوئے ہیں۔ان تمام سیٹوں پر یا تو اپوزیشن جماعتوں نے اپنی نامزدگی واپس لے لی یا ان امیدواروں کے دستاویزات پورے نہیں تھے۔بنگال کانگریس صدر ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ یہ جمہوریت اور عوام کے فرنچائز کے حقوق کے ساتھ مذاق ہے، یہ اسی طرح سے ہے جیسے انڈوں کے بغیر ہی مرغی پیدا ہو گئی ہو۔غور طلب ہے کہ ریاست میں انتخابات کے اعلان کے بعد ہی اپوزیشن پارٹی الزام لگا رہے ہیں کہ بینچ کے تشدد اور دہشت گردی کی وجہ سے ان کے امیدوار نامزدگی نہیں کرپارہے ہیں اس معاملے پر کورٹ بھی گئے ہیں۔الیکشن کمیشن کو 9امیدواروں نے شکایت کی تھی کہ انہیں نامزدگی مقام تک نہیں جانے دیا جا رہا ہے۔اس کے بعد ان امیدواروں کا اندراج واٹس ایپ پر ہی قبول کیا گیا تھا۔ آپ کو بتا دیں کہ، اس سے قبل سال 2013 میں بھی ممتا بنرجی کی پارٹی نے 10 فیصد سیٹوں پر بلامقابلہ جیت درج کی تھی۔